
شب برات کی فضیلت اور نوافل و وظائف
شب برات بڑی رحمتوں، برکتوں، بخششوں عظمتوں والی شب مبارکہ ہے۔ یہ وہ شب مبارکہ ہے جس میں آئندہ سال ہونے والے تمام عوامل کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔
شب برات کو حضور اکرم قبرستان تشریف لے جاتے اور مُردوں کے لئے دعائے مغفرت فرماتے تھے۔ اس شب مبارک میں رب کائنات کی رحمت اس قدر موجزن ہوتی ہے کہ بنی کلب (عرب کا بہت بڑا قبیلہ) کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ لوگوں کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔
ختم الرسل مولائے کل سرور کون و مکاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو شخص اس شب مبارکہ میں عبادت کرے اور گناہوں پر شرمندہ ہو تو اللہ تعالیٰ اس کی ہر دعا قبول فرمائے گا خواہ اس کی دعا اپنی بلندی اور وسعتوں کے اعتبار سے ”اُحد پہاڑ“ کے برابر ہی کیوں نہ ہو۔ اس رحمتوں اور بخششوں بھری رات میں کثرت سے تلاوت کلام پاک، درود شریف، صلوٰة التسبیح کے علاوہ مندرجہ ذیل نوافل ادا کئے جائیں تو کم سے کم عبادت کرنے سے زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل ہو گا۔
نوٹ = جن کے ذمے قضا نمازیں ہیں ان کو چاہئے کہ پہلے اپنی قضا نماز پڑھیں پھر نوافل کی طرف مشغول ہوں
شب برات کے نوافل مع فضیلت
-1شافع یوم جزا صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے کہ جو شخص آج کی شب 12رکعات نماز نفل (دو، دو یا چار چار کر کے) پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو بارہ ہزار شہیدوں کا ثواب عطا فرمائے گا۔ بارہ سال کی عبادت کا ثواب لکھتا ہے اور گناہوں سے اس طرح پاک ہو جاتا ہے جیساکہ آج ہی اس نے جنم لیا ہو، اور 80دن تک اس کے گناہ نہیں لکھے جاتے۔ مزید ارشاد گرامی ہے کہ جو شعبان کی پہلی رات اور آخری جمعرات کو روزہ رکھے گا تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اس کو جنت میں جگہ عطا فرمائے گا۔
2_ خاتون جنت حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ جو شخص 8رکعات نماز نفل (آٹھ رکعات اکٹھے ایک سلام کے ساتھ) ادا کرے اور اس کا ثواب مجھے پہنچائے تو میں اس وقت تک جنت میں قدم نہ رکھوں گی جب تک اس شخص کی بخشش نہ کروا لوں گی۔ نفل پڑھنے کا طریقہ کچھ اس طرح ہے کہ سورة فاتحہ (الحمد للہ) پڑھنے کے بعد گیارہ مرتبہ سورة اخلاص (قل ھو اللہ) پڑھے ہر دو رکعات کے بعد التحیات میں بیٹھے اور پوری التحیات پڑھے اور سلام پھیرے بغیر کھڑا ہو جائے اس ترتیب کے ساتھ آٹھ رکعات نماز نفل مکمل کر کے سلام پھیرے اور اس کا ثواب حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کو بخش دے۔
3_ حیدر کرار حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے روایت ہے کہ جو شخص 14رکعات نماز نفل (دو دو یا چار چار کر کے کسی سورة کی قید نہیں) پڑھے اور یہ نوافل ادا کرنے کے بعد سورة فاتحہ 14مرتبہ سورة اخلاص 14مرتبہ سورة الناس 14مرتبہ ایک مرتبہ آیت الکرسی اور ایک مرتبہ آیت (لقد جاءکم رسول من انفسکم) پڑھے تو اس نماز کے پڑھنے والے کے نامہ اعمال میں 20سال کے مقبول روزہ اور 20سال کے مقبول حج کا ثواب لکھا جاتا ہے۔
4_ حضرت خواجہ حسن بصری رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص 100رکعات نماز نفل (دو دو یا چار چار کر کے) پڑھے ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة اخلاص 10مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس بندے کی طرف 70مرتبہ نگاہ کرم فرمائے گا ہر نگاہ کے بدلے اس کی 70حاجتیں پوری فرمائے گا۔ ادنیٰ ترین اس کی حاجت اس کی مغفرت ہے اس نماز کو صلٰوة الخیر کہتے ہیں۔
5_ آٹھ رکعات نماز نفل ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة القدر (انا انزلنا) ایک دفعہ اور سورة اخلاص 25مرتبہ پڑھیں (دو دو رکعت کر کے پڑھیں) یہ نوافل پڑھنے سے خصوصی رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہو گا۔
شب برات کے خصوصی وظائف
٭ جو شخص آج کی شب مبارکہ میں قرآن پاک کے دل یعنی سورة یٰسین پڑھے گا اس کے رزق میں برکت ہو گی، عمر میں اضافہ ہو گا اور ناگہانی آفتوں سے محفوظ رہے گا۔
٭ اس شب مبارکہ میں سورة دخان (پارہ (25کی جو شخص 7مرتبہ تلاوت کرے گا اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اس شخص کی 70حاجات دنیاوی اور 70حاجات اخروی پوری فرمائے گا۔
٭ اس شب بیری کے درخت کے سات پتوں کو پانی میں جوش دیکر نہانے سے تمام جادو ٹونے اور برے اثرات سے محفوظ رہے گا۔ امن و امان اور جان و مال کی حفاظت کیلئے سورة البقرہ کے آخری رکوع کی آیات (امن الرسول) سے لیکر (علی القوم الکفرین) تک پڑھنا نہایت ہی باعث برکت اور مستحسن ہے۔ جو کوئی پندرہویں شعبان کو روزہ رکھے گا دوزخ کی آگ اس کو نہ چھوئے گی۔ رب العزت سے دلی دعا ہے کہ وہ ہمیں اس شب مبارکہ کی فیوض و برکات سے صحیح معنوں میں سرفراز ہونے کی توفیق فرمائے۔
@شب برات کےنوافل@
اس نوافل سےنہ صرف خودفائدہ اٹھائیں بلکہ دوسروں کوبھی بھیج کر ثواب کا مستحق بنیں
نوافل کے طریقہ کار درج ذیل ہیں
🟢 مغرب کے بعد کے چھ نوافل
مغرب کےفرض وسنت کےبعدچھ خصوصی نوافل اداکرنامعمولات اولیاۓکرام رحمھم الله سے هےجن کی ادائیگی دو دو رکعت کرکےکرنی هےپہلی دورکعتیں شروع کرنےسےقبل یہ دعاکریں.
یاالله عزوجل ان دورکعتوں کی برکت سےمجھےدرازی عمربالخیرعطافرما
دوسری رکعت شروع کرنےسےقبل یہ دعاکریں
یاالله عزوجل ان دورکعتوں کی برکت سےبلاؤں سے میری حفاظت فرما (کورونا مرض کو بھی شامل فرما لیں)
تیسری دورکعتیں شروع کرنےسےقبل یہ دعاکریں کہ
یاالله عزوجل ان دورکعتوں کی برکت سے مجھےاپنا محتاج رکھ اور غیروں کی محتاجی سےبچا
ہر دو رکعت کےبعد 21 بارسورہ اخلاص (قل ھوالله شریف) یا سورہ یسین پڑھیں یا دونوں بھی پڑھ سکتےهیں
اور اخیر میں دعائے نصف شعبان پڑھیں
جنت لےلو
🟢 خاتون جنت بی بی فاطمتہ الزہرارضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جو اس رات میں آٹھ رکعت نفل ایک ہی نیت کےساتھ پڑھےآخرمیں سلام اورہررکعت میں گیارہ بارسورہ اخلاص(قل ھوالله شریف)پڑھے اور ان نفلوں کاثواب خاتون جنت رضی الله تعالی عنهاکوبخش دےتوآپ رضی اللہ تعالٰی عنہا فرماتی هیں کہ میں جنت میں پاؤں نہیں رکھوگی جب تک پڑھنےوالےکی بخشش نہ کرالوں
50برس کےگناہ معاف
🟢 فرمان نبوی صلی الله تعالی علیہ وسلم جوشخص اس مبارک رات کوچاررکعت نمازنفل اس طرح پڑھےکہ ہررکعت میں سورہ اخلاص (قل ھوالله شریف) 10 بار پڑھے اور دن کوروزہ رکھےتوالله تعالی پڑھنے والے کے 50 برس کےگناہ معاف فرماۓ گا
حج اورعمرےکاثواب
🟢 جواس رات کو یا اس مہینےکی ہرجمعرات میں چاررکعت نفل پڑھےاورہررکعت میں 30بارسورہ اخلاص قل ھوالله شریف پڑھےاس کوحج اورعمرےکاثواب ملےگا
بخشش کاپروانہ
🟢جو کوئی آٹھ رکعت نفل اس طرح پڑھےکہ سورہ فاتحہ کےبعدایک بارسورہ القدر اور25 بارسورہ اخلاص توالله تعالی اس کی بخشش فرمادیتاهے
عذاب قبرسےنجات
🟢پندرھویں شب کوآٹھ رکعت نماز دو سلام سےپڑھےهررکعت میں سورہ اخلاص 10 10بارپڑھنی ھے الله تعالی اس نمازکےپڑھنے والے کےلیے بےشمار فرشتے مقررکرے گا جواسے عذاب قبرسےنجات اورداخل بہشت ھونےکی خوشخبری دیں گے
ہردعاکی قبولیت
🟢 پندرھویں شب 14 رکعت نماز 7سلام سےپڑھےاورہررکعت میں سورہ فاتحہ کے بعدسورہ الکافرون (1 بار) سورہ اخلاص (1 بار) ,سورہ الفلق (1 بار، سورہ الناس (1 بار) پڑھنی ہے بعد سلام کےآیت الکرسی 1 بار پھر سورہ توبہ کی آخری آیات لقدجاءکم رسول... عظیم تک 1 بارپڑھیں دعا خواہ دنیاوی ھویادینی قبول هوگی یہ نماز بہت افضل هے
فراوانی رزق
🟢 شعبان کی پندرھویں شب دورکعت نفل پڑھے ہررکعت میں سورہ فاتحہ کےبعد آیتہ الکرسی ایک بارسورہ اخلاص 15 بار بعد سلام کےدرود شریف 100 بارپڑھ کرترقی رزق کی دعا کریں انشاءالله تعالی اس نماز کےباعث رزق میں ترقی هوگی
صلوۃ التسبیح پڑھنے کا طریقہ
🟢 اس رات کی خاص عبادت ہے جس کی بہت فضیلت هے اسکےپڑھنےکاطریقہ کاردرج ذیل هے
چاررکعت نمازنفل
صلوۃ التسبیح کی نیت کی جائے ہر رکعت میں75بارتسبیح پڑھی جائے تسبیح پڑھنےکی ترتیب یوں ہے پہلی رکعت میں ثناء)سبحانک اللھم کے بعد
15بار سبحان اللہ و الحمد للہ ولا الہ الا اللہ اللہ اکبر
پھر رکوع سےپہلے 10بار
پھر رکوع میں10بار
پھر رکوع کےبعدکھڑےهوکر10بار
پھر سجدہ میں10بار
پھر سجدہ کےبعدبیٹھ کر10بار
پھر دوسرےسجدہ میں10بار
مکمل75هوگئی اس طرح چاررکعتیں مکمل کریں یادرکھیں کےچاررکعت اکٹھی پڑھنی هے پہلی دورکعت کےبعدالتحیات مکمل سلام پھیرنےتک پڑھنی ہےلیکن سلام نہیں پھیرنااورکھڑےهوکرپہلی رکعت کی طرح ہی پڑھنی ہے یعنی کہ شروع میں )سبحانک اللهم بھی پڑھنا هے
تسبیح یہ هے
سبحان الله والحمدلله ولااله الا الله والله اکبر
اگراس میں ان الفاظ کااضافہ کردیاجاۓ توثواب زیادہ ملےگا ولاحول ولاقوة الا باالله العلى العظیم
یعنی کہ یہ تسبیح تیسرا کلمہ ہے صلوة التسبح اس رات کی خاص عبادت هےنیزاس رات میں جودعامانگی جاۓ قبول هوگی
سال بھرجادو سےمحفوظ
شعبان المعظم کی رات میں بیری کےدرخت کےسات پتے پانی میں جوش دے کر حسب ضرورت سادہ پانی ملا کر غسل کریں انشاءالله عزوجل سال بھر جادوسے محفوظ رہیں گے
چالیس سال کے گناه معاف
شعبان المعظم کو غروب آفتاب کےوقت 40 بار( لاحول ولا قوة الا بالله العلی العظیم ) پڑھنےوالے کےچالیس سال کےگناه معاف کر دیے جاتے هیں ۔
شب برات کے مسنون وظائف و اعمال اس رات عبادت کرنے کا مسنون طریقہ جو اولیاء، آئمہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارکہ سنتوں سے اخذ کیا، درج ذیل ہے۔
1. اس رات کے معاملات کی ابتداء تلاوت قرآن سے کی جائے اور سورہ یسٰن کی کم از کم 3 مرتبہ تلاوت کی جائے۔۔۔ سورۃ الدخان کی 3 مرتبہ تلاوت کی جائے، بزرگوں میں سے کئی نے یہ بھی فرمایا کہ اگر کوئی پوری سورۃ کی تلاوت نہ کرسکے تو پہلی 8 آیات کی 30 مرتبہ تلاوت کرے۔
2. کم از کم 100 مرتبہ اور اگر وقت زیادہ ہو تو 1000 مرتبہ دعائے یونس (علیہ السلام)
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ سُبحٰنَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظّٰلِمِین۔ یہ دعا اس رات کے لئے بڑی مجرب ہے۔
3. کم از کم ایک تسبیح استغفار اَستَغفِرُاللّٰہَ العَظِیم اَلَّذِی لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الحَیُّ القَیُّومُ وَاٰتُوبُ اِلَیہ۔
4. کم از کم ایک تسبیح درود پاک
5. اس رات صلاۃ التسبیح کا ضرور اہتمام کریں۔
6. کم از کم آٹھ نوافل قیام اللیل کی نیت سے پڑھیں۔
7. محفل نعت اور بعد ازاں حلقہ ذکر کا انعقاد۔
8. درج ذیل دعا دعائے محمدی ہے کثرت کے ساتھ کریں، نوافل، اور صلاۃ التسبیح کے بعد دعا کریں یہ دعا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو تلقین فرمائی تھی۔
اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ کَرِیمٌ تُحِبُّ العَفوَ فَاعفُ عَنِّی۔
جن احباب کو یاد ہو سکے وہ پوری دعا درج بالا الفاظ کے بعد اس طرح کریں۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ عَفوَ وَالعَافِیَۃَ وَالمَوَافَاتِ الدَّائِمَۃِ فِی الدِّینِ وَالدُّنیَا وَالآخِرَۃ۔
اسے خوب عام کریں
محمد پرویز رضا دارالعلوم اہلسنت فیضان مصطفی اشرف نگر بھوانی گنج