بدھ، 27 مئی، 2020

یوم رضا کو “یوم تحفظ ناموس رسالت" ﷺ کے طور پر منائیںجشن ولادت یوم رضا

یوم رضا کو “یوم تحفظ ناموس رسالت" ﷺ کے طور پر منائیں
جشن ولادت یوم رضا
امام اہلسنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل قدس سرہ العزیز کی ذات گرامی بے شمار اوصاف کی جامع تھی مگر جس وصف نے انہیں پوری دنیا میں میں ممتاز فرمایا وہ”عشق رسول” ہے۔ایک مرتبہ کسی نے آپ سے کہا کہ آپ کی کتابوں میں بدمذہبوں کے رد میں جملے بہت سخت ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کافی لوگ کتاب شروع کرتے ہی رکھ دیتے ہیں پڑھتے نہیں، اگر تھوڑا نرمی فرمائیں تو لوگ پوری کتاب پڑھ لیں، آپ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور فرمایا “میرا دل تو یہ چاہتا ہے کہ احمد رضا کے ہاتھ میں تلوار ہو اور اس سے گستاخوں کے سر قلم کرتا جاۓ، اس طرح دنیا سے گستاخوں کا خاتمہ ہو جائے، مگر اللہ نے یہ قدرت نہ عطا فرمائی اس لئے قلم سے رد کرتا ہوں کہ گستاخ میری کتابوں کو پڑھ کر جل بھن جائیں اور مجھے گالیاں دینے لگیں اور آقاﷺ کی شان میں گستاخی کرنے سے باز آجائیں، اس طرح میرے آقا کی عظمت پر میری عزت قربان ہو جائے”۔

اللہ اللہ! ناموس رسالت کا یہ جذبہ، اگر آج امام احمد رضا موجود ہوتے تو کیا وسیم رضوی جیسے گستاخ آزاد گھوم رہے ہوتے……؟ نہیں ہرگز نہیں! بلکہ ایسے گستاخوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جاتا۔
گزشتہ سال امام اہل سنت کے جذبہ عشق رسالت کی شمع فروزاں کرنے کی غرض سے تحریک فروغِ اسلام نے “محافظ ناموس رسالت”ﷺ کے یوم ولادت 10 شوال المکرم کو “یوم تحفظ ناموس رسالت”ﷺ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا، عوامی ذہن سازی اور رائے عامہ کی بیداری کے لئے جگہ جگہ بینر بھی لگائے گئے تھے، علما و ائمہ سے اسی موضوع پر خطاب کی گزارش کی گئی تھی، شعرا سے کلام لکھنے کی گزارش کی گئی تھی، ان تمام ایکٹیوٹیز کا خوب اثر دیکھنے کو ملا، خاص بات یہ رہی کہ بریلی شریف میں ہونے والے دو روزہ یوم رضا میں اکثر خطبا نے *امام احمد رضا اور عشق رسول* کو ہی موضوع سخن بنایا نیز کثیر تعداد میں ملک بھر سے مساجد میں اس موضوع پر خطابات ہونے کی خبریں موصول ہوئیں۔
10 شوال کو ہم نے پرائم منسٹر آف انڈیا کو تحریک فروغِ اسلام کے لیٹر پیڈ پر گستاخوں کو سخت سزا کے تعلق سے ایک لیٹر لکھ کر اس مہم کا باضابطہ آغاز کیا، اور پورے سال مساجد میں سیکڑوں ہفتہ واری جلسہ تحفظ ناموس رسالت کا انعقاد کیا جو لاک ڈاؤن کے بعد پھر شروع ہو جائیں گے ان شا اللہ. ساتھ ہی قانونی چارہ جوئی کے لئے لیگل سیل کا قیام بھی کیا جا چکا ہے۔
اس سال بھی ہم تمام امت مسلمہ سے گزارش کرتے ہیں کہ 10 شوال کو اپنے اپنے علاقے میں “یوم *تحفظ ناموس رسالت*” کے طور پر منانے کا اہتمام کریں۔
منجانب مولانا محمد پرویز رضا فیضان حشمتی 
فیضانی کمپیوٹر بھوانی گنج 
6307986692